ہیڈلائنز


طیبہ تشدد کیس، اوایس ڈی بنائے گئے ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے کمسن ملازمہ طیبہ پر تشدد کے مرتکب ملزمان او ایس ڈی بنائے گئے  ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کے خلاف باقاعدہ انکوائری کے لئے کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں او ایس ڈی بنائے گئے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن ملازمہ طیبہ پر  تشدد کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انکوائری کمیشن بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔انکوائری کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کمیشن کی سربراہی کریں گے اور آئندہ ہفتے سے باقاعدہ انکوائری شروع کردی جائے گی۔اس سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور خان کاسی کے نوٹس پر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ راجہ جواد حسن نے رپورٹ پیش کی تھی جس میں تصدیق کی گئی تھی کہ کمسن ملازمہ طیبہ پر تشدد کیا گیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 65%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ