ہیڈلائنز


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شرپسندوں کا پاکستانی سفارت خانے پر دھاوا

Written by | روزنامہ بشارت

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شرپسندوں نے پاکستانی سفارتخانے میں توڑپھوڑکی کوشش کی جس پر پاکستان نے افغان حکام سے سفارتی عملے کو سیکیورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کابل میں افغان پارلیمنٹ کے قریب دھماکے کے خلاف شرپسندوں کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے کے  باہر مظاہرہ کیا گیا، مظا ہرے میں شامل شر پسند جتھے نے پاکستانی سفارت خانے میں گھسنے اور عمارت میں توڑ پھوڑ کی کوشش کی۔سفارتی ذرائع کے مطابق کابل میں ہونے والے اس مظاہرے کی قیادت افغانستان کے خفیہ ادارے  نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے سابق چیف امراللہ کررہے تھے۔ مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اور بینر اٹھارکھے تھے جن پر پاکستان مخالف نعرے درج تھے۔ دوسری جانب پاکستان نے افغان حکام سے سفارت کاروں اورسفارت خانے کو سیکیورٹی فراہم کا مطالبہ کیا ہے جب کہ پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار کسی دوسرے ملک کو ٹھہرانا مناسب نہیں بلکہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملے اور قندھار میں دھماکوں کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Mostly cloudy

27°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 83%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ