ہیڈلائنز


3 ماہ کیلیے نیب میرے حوالے کردیں بڑے چوروں کو پکڑ کر دکھاؤں گا، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی چوری والے جیلوں میں جب کہ اربوں کی چوری والے باہر ہیں اور 3 ماہ کے لیے نیب مجھے مل جائے تو بڑے بڑے چوروں کو پکڑ کر دکھاؤں گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود کہا کہ ان کے پاس تمام ثبوت ہیں لیکن عدالت میں معلوم ہوا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں لہذا وزیراعظم عدالت سے بھاگ رہے ہیں، جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے آمر جوابدہ نہیں ہوتا لہذا وزیراعظم الزامات کا جواب دے رہے ہیں احسان نہیں کررہے۔ ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ والے عدالت سے ڈرے ہوئے ہیں اور آج یہ لوگ عدالت سے بھاگ رہے ہیں، وزیراعظم کے وکیل بہانے ڈھونڈ رہے ہیں جب کہ ان کے دلائل سے لگتا ہے کہ ملک میں صادق و امین ڈھونڈنا مشکل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شریف فیملی نے کبھی نہیں بتایا کہ مے فئیر فلیٹس ان کے ہیں، مریم نواز کے بینیفشری مالک ہونے کی کوئی بات ہی نہیں کر رہا لیکن  آئی سی آئی جے کہہ چکی ہے کہ مریم نواز بینیفشری مالک ہیں جب کہ وزیراعظم کو معلوم ہی نہیں کہ بچے ارب پتی بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی منی ٹریل سامنے نہیں آئی لیکن سب جگہ موجود ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کی ہے اور 4 جگہ واضح ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم کی چوری کے لیے 4 عینی شاہد گواہ ہونے ضروری ہیں جب کہ میں نے سنا ہے نیا قطری خط آرہا ہے،آگے چل کر قطری خط اور التوفیق پر بھی بات ہوگی۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 65%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ