ہیڈلائنز


آرمی چیف سے ڈان لیکس پرفوجی افسران کے سوالات، رانا ثنااللہ کے بیان پر شکوہ

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کھاریاں اور جہلم میں پارہ رینجرز کا دورہ کیا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران فوجی افسران نے آرمی چیف سے ڈان لیکس اورراناثنااللہ کے فوجی عدالتوں سے متعلق بیان پر سوالات بھی کئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کھاریاں اور جہلم میں پارہ رینجرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹرز سینٹرل کمانڈ میں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ انہوں نے جہلم میں فائرنگ مقابلوں کے آخری مرحلے کا مشاہدہ کیا اور آرمی فائرنگ مقابلے کے اختتامی سیشن کا معائنہ بھی کیا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ نے آپریشن ضرب عضب میں کاؤنٹر ٹیررازم آپریشن میں خدمات پر افسران کی خدمات کو سراہا اور ملک کے لیے جان کی قربانی دینے والے شہدا اور جنگ میں زخمی ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے اور ادارے کی عزت کے لیے ہمیں بے لوث خدمت انجام دینا ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق جہلم میں فوجی افسران نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے قومی سلامتی سے متعلق انگریزی اخبار کی خبر کی تحقیقات اور وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کے فوجی عدالتوں سے متعلق بیان پر سوالات کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ خبر کی تحقیقات اب تک مکمل نہیں ہوسکیں جب کہ فوجی افسران نے رانا ثنااللہ کے بیان پر شکوہ بھی کیا جس پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی افسروں کے سوالوں کے تفصیلی جوابات دیے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Mostly clear

23°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 86%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Friday 22°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 31°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 31°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 25°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ