ہیڈلائنز


اگر کسی تنظیم کو کالعدم کیا گیا ہے تو وہ دہشتگرد تنظیم تھی

Written by | روزنامہ بشارت

سینئر تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پاکستان میں اعلٰی سطح پر شدید ردعمل کے بعد راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کا عہدہ قبول نہیں کریں گے۔ پاکستان میں فیصلوں کے دو اہم مراکز جی ایچ کیو اور وزیراعظم ہاؤس ہیں۔ حکومت کہتی ہے کہ سارے فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں، پارلیمنٹ کہتی ہے کہ ہم سے مشورہ نہیں کیا جاتا۔

چوہدری نثار کے بیان پر بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ کسی تنظیم پر پابندی لگا کر کہنا کہ یہ دہشتگرد تنظیم ہے، غلط بات ہے، بہت سی فرقہ وارانہ تنظمیں کالعدم نہیں ہیں۔ اس لیے اس حد تک بات درست ہے کہ ضروری نہیں ہر فرقہ وارانہ تنظیم دہشتگرد بھی ہو۔

انہوںنے کہاکہ اگر کسی تنظیم کو کالعدم کیا گیا ہے تو وہ دہشتگرد تنظیم تھی، اور اگردہشتگرد نہیں تھی تو کالعدم کیوں کیا اس بیان سے لگتا ہے کہ چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کرنا نہیں چاہتے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 25%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ