ہیڈلائنز


مڈل ایسٹ کی بھڑکی ہوئی آگ کے شعلے پاکستان میں آسکتے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

 معروف صحافی حامد میر نے نجی چینل  کے ایک پروگرام میں جنرل راحیل شریف کے سعودی فورس کے کمانڈر انچیف بننے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنرل راحیل شریف اس کولیشن کے کمانڈر انڈر چیف بنتے ہیں تو ان کی اپنی انفرادی طور پر تو کوئی حیثیت نہیں ہے ان کی اہمیت تو آرمی چیف کی وجہ سے ہے، اگر وہ اس کولیشن کے کمانڈر انچیف بنتے ہیں تو ظاہر ہے پاکستان سے یہ توقع کی جائے گی کہ وہ اپنے ریٹائرڈ فوجی وہاں بھیجے۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کی وجہ سے مڈل ایسٹ کی بھڑکی ہوئی آگ کے شعلے پاکستان میں آسکتے ہیں۔ جب کہ ہم تو پہلے ہی بہت مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں ہمیں قوم کو فرقہ وارانہ آگ سے محفوظ رکھنا چاہئے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ایرا ن اور سعودی عرب کو سی پیک میں شامل کرنا چاہئے تاکہ ان دونوں ممالک میں قربتیں بڑھ جائیں لیکن اگر پاکستان اس فورس میں شامل ہوتا ہے اور راحیل شریف اس کے کمانڈر انچیف بن جاتے ہیں تو ہم کئی سال پیچھے چلے جائیںگے اور جو ضیاء الحق نے نفرتیں پھیلائی تھی وہ دور واپس بھی آسکتا ہے۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 70%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny
Wednesday 11°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ