ہیڈلائنز


پاکستان میں چند روز سے افراد کے لاپتہ ہونے کے واقعات بڑھ گئے

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان میں چند روز سے افراد کے لاپتہ ہونے کے واقعات بڑھ گئے، گزشتہ دنوں اسلام آباد سے ایک پروفیسر بھی لاپتہ ہوئے جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

پاکستان میں کام کرنیوالی ایک سماجی تنظیم کے سربراہ ثمر عباس لاپتہ ہونے والے پانچویں شخص ہیں انکے لاپتہ ہونے سے متعلق انکے ساتھ تنظیم سول پراگر یسی آف پاکستان میں کام کرنے والے دوست طالب رضانے بتایا جو کراچی کی تنظیم سے منسلک تھے ثمر عباس کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا بھائی ہفتے کے روز سے لاپتہ ہے خاندان والے پہلے ان کے آنے کا انتظار کرتے رہے تاہم نہ آنے پر تشویش کا شکار ہوگئے ہیں، لاپتہ افراد کے حوالے سے وزارت داخلہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں اور حساس اداروں سے بھی رابطے میں ہیں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھی شہریوں کے لاپتہ ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے

Mostly cloudy

17°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 38%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 15°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ