ہیڈلائنز


کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے رینجرز کی معاونت جاری رہیگی، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کی مدد اور ہرممکنہ معاونت جاری رہے گی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے ملاقات کی۔ وزیرداخلہ نے نئے ڈی جی رینجرز کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مباکباد دی جب کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے وزیرداخلہ کو کراچی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم میں کمی لانے میں رینجرز کا کلیدی کردار رہا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کو فرائض کی انجام دہی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں مکمل مدد اور ہرممکن معاونت جاری رہے گی۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 63%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ