ہیڈلائنز


علاقائی رابطوں کا فروغ ہماری ترقی کی حکمت عملی کے 7 ستونوں میں سے ایک ہے، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے مواقع موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے کرغزستان کے وزیرمعیشت نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں اقتصادی، معاشی اور توانائی کے شعبوں میں جاری تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک موثراصلاحاتی پروگرام پرعمل پیراہے اور علاقائی رابطوں کا فروغ ہماری ترقی کی حکمت عملی کے 7 ستونوں میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے مواقع موجود ہیں، گزشتہ 3 برسوں میں پاکستان کی شرح نمو 4.84 فیصد سے زائد رہی، پاکستان کرغستانی حکومت کی ترقی پسند پالیسیوں کو سراہتا ہے جب کہ کاسا 1000 منصوبہ پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔

Cloudy

8°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 75%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ