ہیڈلائنز


بھارت کی دراندازی کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائےگا، وزیر داخلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے کسی قسم کی دراندازی کی گئی تو اس کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کوئی اس غلط فمی میں نہ رہے کہ پاکستان کو فوجی طاقت کے ذریعے دبایا جاسکتا ہے اگر پاکستان کے

خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا ڈٹ کر جواب دیا جائے گا، بھارت نے چند روز کے دوران بلااشتعال فائرنگ کرکے 13 شہری شہید کردیئے، اب علاقے میں بھارت کی اجارہ داری اور تھانیداری ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ خطےکے بہت سےمسائل ہیں جن میں بنیادی مسئلہ کشمیر ہے پاکستان امن اور بھائی چارے کے ذریعے کشمیر سمیت تمام معاملات کا حل نکالنے کے لیے تیار ہے اور یہ مسائل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کسی قسم کی فوجی مداخلت سے پرہیز کرناچاہیے اور بھارتی حکمرانوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں جس کے باعث دونوں ملکوں پر ایک ذمہ داری بھی ہے، پاکستان اپنی جغرافیائی سالمیت کی ہر صورت حفاظت کرے گا۔

Partly cloudy

10°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Wednesday 8°C / 14°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ