ہیڈلائنز


صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کا گورنر سندھ سعید الزماں کے انتقال پر اظہار افسوس

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سعید الزماں صدیقی تمام عمر اصولوں پر کاربند رہے، ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قانون وانصاف کے لیے سعید الزماں صدیقی کی گراں قدرخدمات ہیں، انہوں نے انصاف کے لیے اپنے اصولوں پرکبھی سودا نہیں کیا، وہ ایک سچےاور ایماندار انسان تھے، غیر جمہوری عناصر کے خلاف ان کی مزاحمت اور قربانیاں بے مثال ہیں، سعید الزماں صدیقی کی عدلیہ کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں مقام کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے جب کہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ سعید الزماں صدیقی کے انتقال سے پاکستان محب وطن شخصیت سے محروم ہو گیا، مرحوم کی ملک و قوم کے لیے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ چیرمین سینیٹ رضا ربانی،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان،  سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، سابق صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی گورنر سندھ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

30°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 59%
Wind: NE at 11.27 km/h
Monday 25°C / 32°C Thunderstorms
Tuesday 26°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 25°C Thunderstorms
Friday 22°C / 29°C Mostly sunny
Saturday 22°C / 31°C Mostly sunny
Sunday 25°C / 32°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ