ہیڈلائنز


عمران خان بتائیں جو ثبوت لہراتے تھے وہ کہاں گئے :مریم اورنگزیب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کا کہنا ہے عمران خان بتائیں ، جو ثبوت لہراتے تھے ، وہ کہاں گئے ؟ تحریک انصاف صرف الزامات لگاتی ہے ، کچھ ثابت نہیں کرسکتی ، وہ چاہتے ہیں وزیر اعظم کو نااہل کر دیا جائے ۔ مسلم لیگ نون کے رہنما برس پڑے ، تحریک انصاف پر تیر برسائے ، نعیم بخاری کو پیشگی فیس لینے کے مشورے ۔ مریم اورنگ زیب نے استفسار کیا ، عمران خان جو ثبوت لہراتے تھے ، وہ آج کہاں گئے ۔ کنٹینر پر جھوٹ کی عدالت لگانے والے اللہ تعالیٰ سے ڈریں ۔ خان صاحب کو مبارک ہو وزیر اعظم نے ایک اور فیتہ کاٹ دیا ، ترقی کے یہ فیتے اب کٹتے رہیں گے ۔ طلال چودھری نے شیخ رشید پر طنز کیا اور پی ٹی آئی وکیل کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے موکل سے پیشگی فیس لے لیں کہیں وہ مکر نہ جائے ۔ انوشہ رحمان کے نزدیک عمران خان چاہتے ہیں صرف الزامات پر وزیر اعظم کو نااہل کر دیا جائے ۔ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے زور دے کر کہا کہ پاناما کیس میں عمران خان ابھی تک کوئی ثبوت نہیں دے سکے ۔ 


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

30°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 59%
Wind: NE at 11.27 km/h
Monday 25°C / 32°C Thunderstorms
Tuesday 26°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 25°C Thunderstorms
Friday 22°C / 29°C Mostly sunny
Saturday 22°C / 31°C Mostly sunny
Sunday 25°C / 32°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ