ہیڈلائنز


پاکستان نے کنٹرول لائن پر جارحیت کے بھارتی الزامات مسترد کردیئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر دراندزای اور بلااشتعال فائرنگ کے بھارتی الزامات مسترد کردیئے۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر دراندازی اور بلااشتعال فائرنگ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا درست نہیں جبکہ بھارت مسلسل

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستان نے ایل او سی پر فائرنگ شروع نہیں کی اور ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر صورتحال کا صرف جواب دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری لائن آف کنٹرول کی صورت حال دیکھ رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ کا مبصر گروپ معاملے کی تحقیقات کے لئے موجود ہے بھارت اسے تحقیقات کی اجازت دے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی وکالت کرتا رہے گا اور کنٹرول لائن پر فائرنگ کرکے پاکستان کو مذاکرات کی میز پر نہیں لایا جاسکتا۔ واضح رہے کہ بھارت نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر غیر اعلانیہ جنگ چھیڑ دی ہے جبکہ کئی روز سے جاری بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 69%
Wind: E at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ