ہیڈلائنز


پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا مشترکہ اہم اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا؟

Written by | روزنامہ بشارت

 پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت بڑھانے کی مخالفت کر دی ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شا ہ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ان عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی تھی جبکہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موقف دینے سے پہلے حکومت کی رائے جاننا چاہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ، شیریں مزاری ، سید نوید قمر اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت بڑھانے کے حوالے سے غور کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت بڑھانے کی مخالفت کرے گی ۔ دو سال قبل مجبوری کے باعث فوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دیا تھا ، فوجی عدالتوں کے ساتھ باقی 19 نکات پر بھی عمل ہونا تھا ، حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا ، لگتا ہے حکومت ہمارا کندھا استعمال کرکے فوجی عدالتوں کو مسترد کرنا چاہتی ہے ، خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی تھی ، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپنا موقف دینے سے پہلے حکومت کا موقف سننا چاہیئے ، سپیکر کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں جا رہا ہوں ، اجلاس میں فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق مشاورت کی جائے گی ۔ سپیکر اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتیں مشاورت کریں گی ، پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی ، ق لیگ سے رابطہ ہوا ہے ایم کیو ایم سے رابطہ نہیں ہوسکا ، چاہتے ہیں اپوزیشن فوجی عدالتوں سے متعلق متفقہ لائحہ عمل اپنائے ۔ فوجی عدالتوں سے متعلق حکومتی موقف میں ہچکچاہٹ ہے 

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 55%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ