ہیڈلائنز


لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پر پابندی عائد کر دی

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا اتھارٹی بورڈ کے اجلاسوں کی صدارت جب کہ نادرا اتھارٹی کے ڈپٹی چیرمین کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ نادرا اتھارٹی بورڈ کے 8  ممبرز کی تعیناتی کے اقدام کے خلاف چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ  نادرا آرڈیننس وزیر داخلہ کو بورڈ اجلاس کی صدارت کا اختیار نہیں دیتا لیکن اس کے باوجود وزیر داخلہ کی سربراہی میں  نادرا اتھارٹی بورڈ کے اجلاس ہوتے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے فرقین کا موفق سننے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار کو نادرا اتھارٹی بورڈ کے اجلاسوں کی صدارت جب کہ نادرا اتھارٹی کے ڈپٹی چیرمین کو بھی کام کرنے سے روکنے کے لیے حکم امتناعی جاری کردیا۔ چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ منصور علی شاہ کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ اداروں کی آزادی پر سمجھوتا نہیں ہونے دیں گے لہذا سرکاری اداروں کو آزادی سے چلنے دیا جائے۔

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 37%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 20°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 15°C Showers
Sunday 11°C / 13°C Showers
Monday 11°C / 17°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ