ہیڈلائنز


پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف کو طلب کرنے کی درخواست دائر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے پاناما کیس میں وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں طلب کرنے کی درخواست جمع کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کو عدالت طلب کرنے کی درخواست دائرکردای گئی ہے۔ درخواست جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے دائرکی۔ جماعت اسلامی نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ وزیراعظم نے مئی 2016 میں پارلیمنٹ میں تقریرکی اوراس تقریر کے متضاد قطری خط عدالت میں پیش کیا۔جماعت اسلامی کی جانب سے درخواست میں مزید موقف اختیارکیا گیا کہ پاناما کیس میں تمام انگلیاں وزیراعظم اوران کے خاندان کی طرف اٹھ رہی ہیں، عدالت میں نواز شریف موضوع بحث ہیں، ملک سے باہر رقوم منتقل کرنے کے بارے وزیر اعظم ہی صحیح بتا سکتے ہیں اس لیے سپریم کورٹ وزیراعظم کوعدالت طلب کرے۔واضح رہے کہ پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پرسماعت جاری ہے۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ