ہیڈلائنز


ایران کو بھی اس اتحاد میں شامل کریں, راحیل شریف کی پہلی شرط....

Written by | روزنامہ بشارت

 دفاعی تجزیہ کار و لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے دعویٰ کیا ہے کہ راحیل شریف نے تین شرائط کی بنیاد پر اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بننے کی ہامی بھری جس کے بعد انہیں اس اتحاد کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

 نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق فوجی افسر و دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب نے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف نے 39 ممالک کے اتحاد کا سربراہ بننے کے لیے سعودی عرب کے سامنے تین شرائط رکھیں۔

انہوں نے بتایا کہ سابق آرمی چیف آف پاکستان نے پہلی شرط یہ رکھی کہ وہ کسی کی کمان میں کام نہیں کریں گے،دوسری شرط تھی کہ وہ اس اتحاد میں ایران کو بھی شامل کریں گے، تیسری شرط کے مطابق راحیل شریف نے کہا تھا کہ وہ اسلامی ممالک کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کریں گے، ان شرائط کے بعد ہی انہیں سربرہ مقرر کیا گیا ہے جس کا باضابط اعلان جلد کیا جائے۔

انہوں ںے بتایا کہ ایران کو اسلامی فوجی اتحاد میں شامل کرنے کی شرط پیش کرتے ہوئے راحیل شریف نے کہا تھا کہ ایران اگر فوری طور پر اپنی فوج اتحاد میں شامل کرنے پر رضا مند نہ ہو تو کم ازکم اسے آبزورو کی حیثیت سے شامل کرلیا جائے۔

امجد شعیب نے کہا کہ پہلے بھی راحیل شریف کی کوششوں سے ہی ایران و سعودی عرب نے آپس میں بات چیت کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی، وہ سعودی اور ایرانی اختلافات ختم کرانے کے لیے وزیراعظم کو خاص طور پر یہاں سے لے کر گئے تھے۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف راحیل شریف کو 39 ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 31%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ