ہیڈلائنز


سلمان حیدر اکیلے ہی نہیں جو لاپتا ہیں....

Written by | روزنامہ بشارت

 اسلام آباد سے اغوا ہونے والے سلمان حیدر اکیلئے ہی نہیں جو لاپتا ہیں، ایک ہفتے کے دوران دیگر 3 سماجی کارکن بھی اغوا یا لاپتا ہوچکے ہیں، وقاص گوریا، عاصم سعید، سلمان حیدر اور احمد رضا یہ وہ آوازیں ہیں جنہوں نے ہر ہر موقع پر پسی عوام اور ان کے مسائل کیلئے آواز بلند کیں۔

سائبر سیکیورٹی این جی او کے مطابق وقاص گوریا اور عاصم سعید رواں سال 4 جنوری سے لاپتا ہیں، جب کہ سلمان حیدر 6 جنوری جمعہ اور احمد رضا 7 جنوری ہفتہ کو غائب ہوئے۔وزارت داخلہ کے مطابق سلمان حیدر کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات اور وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، بلوچستان کے لاپتا افراد کی بازیابی اور ان کے حقوق کیلئے کام کرنے والوں میں سلمان حیدر کا نام نیا نہیں۔ یہ اتفاق وقت بھی ہے کہ لاپتا چاروں افراد سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم تھے۔ حالیہ دنوں میں چار سماجی کارکنوں کا یوں لاپتا ہونا سنگین نتائج کی جانب اشارہ کرتا ہے، پاکستان جو پہلے ہی صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے، وہاں تواتر سے ہونے والے ایسے واقعات لوگوں میں مزید خوف اور اداروں پر اعتماد کم کر رہے ہیں

Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: W at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ