ہیڈلائنز


تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ کوبازیاب

Written by | روزنامہ بشارت
 

ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی کم سن ملازمہ طیبہ کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بازیاب کرالیا۔

 نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کے گھرمیں تشدد کا نشانہ بننے والی کم سن ملازمہ طیبہ کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران اسلام آباد کے مضافاتی علاقے سے بازیاب کرالیا جب کہ طیبہ اس وقت پولیس کے تحویل میں ہے۔

کمسن ملازمہ طیبہ پر تشدد کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعے کا ازخود نوٹس لیا تھا جس کے بعد سے طیبہ لاپتہ تھی تاہم پولیس بچی اور اس کے والدین کی تلاش کے لئے چھاپے ماررہی تھی جب کہ پولیس نے طیبہ کی پھوپھی کوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں کام کرنے والی بچی طیبہ پر تشدد کیس سامنے آیا تھا جب کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی پر تشدد کے واضح  ثبوت سامنے آئے تھے جس کے بعد جج اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا
Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 50%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ