ہیڈلائنز


حکومت کا فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت خارجہ پالیسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی کامیابیوں کو دیرپا بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے شرکا نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کہا گیا کہ فوجی عدالتوں نے دہشت گردی کے خلاف انتہائی اہم کردار ادا کیا، وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے مشاورت شروع کردی ہے اور اس کے لیے آئینی ترمیم لائی جائے گی جس کے تحت ان عدالتوں کو توسیع دی جائے گی جب کہ عدالتوں کی معیاد پر فیصلہ پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ہوگا۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ