ہیڈلائنز


وزیراعظم کی زیر صدارت خارجہ پالیسی سے متعلق اہم اجلاس، فوجی عدالتوں میں توسیع کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت خارجہ پالیسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی کامیابیوں کو دیرپا بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے شرکا نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کہا گیا کہ فوجی عدالتوں نے دہشت گردی کے خلاف انتہائی اہم کردار ادا کیا، وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے مشاورت شروع کردی ہے اور اس کے لیے آئینی ترمیم لائی جائے گی جس کے تحت ان عدالتوں کو توسیع دی جائے گی جب کہ عدالتوں کی معیاد پر فیصلہ پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ہوگا۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور دہشت گردی کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھے گا، علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنی ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی داخلی امن اور خارجہ امور سے متعلق اقدامات کو مستحکم بنائے گی اور پاکستان پالیسی کے اہداف کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ