ہیڈلائنز


آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ملاقات اور وزیرستان کا دورہ

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے ملاقات کی جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے ملاقات کی جس میں جنرل قمر باجوہ نے قیام امن کے لیے افغانستان میں امریکی فورسز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ بارڈر سیکیورٹی میکنزم میں امریکی مشن کردار ادا کرسکتا ہے جب کہ افغان فوج کی استعداد کار کو بڑھانے میں آر ایس ایم کا بڑا کردار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور جنرل نکولسن نے میران شاہ سمیت وزیرستان کا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر انہیں آپریشن ضرب عضب، ٹی ڈی پیز کی واپسی سمیت سماجی و اقتصادی سرگرمیوں میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے موقع پرجنرل جان نکولسن نے باہمی بارڈر سیکیورٹی تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا اور پاک فوج کے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کو سراہا۔

Partly cloudy

19°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 43%
Wind: SW at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ