ہیڈلائنز


اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام نے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Sunny

24°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ