ہیڈلائنز


شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ لندن فلیٹس مریم نواز کے ہیں، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی سی آئی جے کی ای میلز سے ثابت ہوتا ہے کہ لندن کے فلیٹس کی اصل مالکہ مریم نوازہیں۔ لودھراں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹرین حادثہ مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے، یہ ظاہرکرتا ہے کہ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی نے کوتاہی کی ہے، جس کے ذمہ داروں کا تعین اورریلوے کے وزیرکومستعفی ہونا چاہیے، جب تک وزیرریلوے استعفیٰ نہیں دیں گے، معاملے کی شفاف تحقیقات نہیں ہوپائے گی، ریلوے کا وزیرایک شخص کی ذاتی کرپشن کو بچانے کے لیے سپریم کورٹ میں بیٹھا ہوتا ہے تو پھرریلوے کا یہی حال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ وزیراعظم نے لودھراں کے لیے ڈھائی ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کررکھا تھا، اس میں سے تھوری رقم علاقے کے ریلوے پھاٹک پرلگادے۔ نیب کے قوانین سے متعلق عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے 12 اوران کے بھائی شہبازشریف پرکرپشن کا ایک مقدمہ ہے لیکن نیب نے کارروائی نہیں کی، اس ادارے کی وجہ سے ملک میں کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے، نیب بڑے ڈاکوؤں کو بچاتی اورچھوٹے چوروں کو پکڑتی ہے، چھوٹےچوروں کو پکڑنے سے ملک میں کرپشن ختم نہیں ہوگی۔ پاناما کیس سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آئی سی آئی جے کی ای میلزسے ثابت ہوتا ہے کہ لندن کے فلیٹس کی اصل مالکہ مریم نواز ہیں، اگر ہمارے شواہد مان لیے جاتے ہیں تو یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کی فرنٹ مین ہیں اور یہ ساری رقم نواز شریف کی ہے کیونکہ مریم نواز کے پاس تو دولت نہیں ہے اور نواز شریف نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کرکے فلیٹ لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس سے فارغ ہونے کے بعد آئندہ عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پرغورکیا جائے گا کیونکہ انشا اللہ اسی برس انتخابات ہوں گے۔

Thunderstorms

24°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: N at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ