ہیڈلائنز


اسلام آباد کی فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: فاطمہ جناح یونیورسٹی کے استاد اور سماجی کارکن پروفیسر سلمان حیدر مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں سلمان حیدر کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ سلمان حیدر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ رات اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے، انہوں نے ٹیلی فون پر کہا تھاکہ وہ رات 8 بجے تک گھر آجائیں گے تاہم 10 بجے تک گھر نہ پہنچنے پر انہیں فون کیا تو انہوں نے نہیں اٹھایا۔ جس کے بعد انہیں سلمان حیدر کے فون سے ایس ایم ایس ملا کہ ان کی گاڑی کورال چوک کے پاس سے لے جائیں۔ پولیس کے مطابق سلمان حیدر کی گاڑی کورال چوک سے مل گئی ہے جبکہ تاحال سلمان حیدر سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، پولیس نے پروفیسرسلمان حیدر کی تلاش کے لئے تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر بنی گالہ اور کورال چوک  کے اطراف کے علاقوں میں ناکہ بندی کردی ہے۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 65%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ