ہیڈلائنز


طیبہ تشدد کیس، پولیس نے بچی کی مبینہ پھوپھی کو حراست میں لے لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں پولیس نے بچی کی پھوپھی کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس پرسپریم کورٹ کے ازخود نوٹس لینے کے بعد پولیس طیبہ اور اس کے والدین کی تلاش کے لئے چھاپے ماررہی ہے جب کہ پولیس نے طیبہ کی پھوپھی پٹھانی بی بی کوگرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، پٹھانی بی بی اور دیگر افراد ہی طیبہ کو عدالت سے لے کر گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیبہ کی بازیابی کے لئے پولیس مختلف ذرائع سے تلاشی کاعمل جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو طیبہ تشدد کیس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے 3 روزمیں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 8°C / 15°C Mostly sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ