ہیڈلائنز


ٹیلی نارکااچانک دھماکہ داراعلان

Written by | روزنامہ بشارت

ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار نے پاکستان بھر میں اپنے سیلز اینڈ سروسز سینٹرز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد ٹیلی نار کمپنی کے دفاتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کمپنی کی ملکیت 17 سروسز سینٹر کو بند کرنے کے بعد صارفین کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں 289 فرنچائزز صارفین کو سہولیات فراہم کریں گی ۔ٹیلی نار کا کہنا ہے کہ سروسز سینٹر کی عدم موجودگی میں خلا کو پُر کرنے کے لیے فرنچائزز کو جدید آلاتسے

لیس کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں ٹیلی نار کا ماننا ہے کہ اس کے صارفین اپنی مشکلات کے حل میں اب خود انحصاری رکھتے ہیں جبکہ مزید مدد کے لیے سیلف کئیر ایپلی کیشن اور ہیلپ لائن سے مدد لی جا سکتی ہے۔ اس تمام تر معاملے میں قریبا 200 ملازمین متاثر ہوں گے جنہیں اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ ٹیلی نار کے مطابق کمپنی پالیسی کے تحت اہل ملازمین کو ان کے الاؤنسز سمیت دیگر سہولیات دی جائیں گیٹیلی نار کا کہنا ہے کہ اس پراسیس کو ہموار بنانے کے لیے متاثر ہونے والے ملازمین کوحددرجہ سہولیات اورسپورٹ فراہم کی جائےگی

Mostly cloudy

18°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 42%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 17°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ