ہیڈلائنز


راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی حکومتی منشاءاورجی ایچ کیو سے کلیئرنس کے بعد ہوئی

Written by | روزنامہ بشارت

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتیحکومتی منشاءاورجی ایچ کیو سے کلیئرنس کے بعد ہوئی-

 

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے  پروگرام”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل(ر)راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی پرسوں ترسوں ہوئی،تعیناتی کے لیے باقاعدہ کلیئرنس ہوتی ہے،تعیناتی میں حکومتی منشاءشامل  ہے ،جی ایچ کیو سے باقاعدہ کلیئرنس لی گئی ہے۔

 خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاناما لیکس عوامی مسئلہ نہیں ،جو الزام لگارہے ہیں ان کی اپنی ساکھ کیا ہے ؟ پاناما لیکس عوامی مسئلہ نہیں ہے،میرے بارے کہاجاتا رہا کہ اب وکٹ گئی،عوامی مفاد میں مقدمات کے دفاع کیلئے خود عدالت حاضر ہوا تھا،ان کے الزامات سے ہمیں کوئی سیاسی نقصان نہیں ہوگا،اول اور آخر میرا پیمانہ ووٹ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ 2012سےپوچھ رہا ہوں عمران خان چندہ جمع کرتے ہیں حساب کیوں نہیں دیتے ،انھوں نے الزام لگائے ہیں ثبوت کوئی نہیں ،انھوں نے کہا کہ الزام لگانا ہمارا کام ہے ثبوت دینا نہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان میں کامیابیاں ملی ہیں،جہاں جہاں ضرورت ہو،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے ، نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کی توجہ ہے ، جنہیں آج دہشتگرد کہا جارہا ہے ،ان کی وائٹ ہاوس تک رسائی تھی۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 35%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 14°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ