ہیڈلائنز


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عالمی باکسنگ چیمپئین محمد وسیم کی ملاقات

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سلور فلائی ویٹ چیمپئن باکسر محمد وسیم اور برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہوئی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف دیگر ممالک کے تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کی خطے کے امن و استحکام کے لئے کوششوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سلور فلائی ویٹ چیمین محمد وسیم نے بھی  جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر باکسر محمد وسیم کوششوں کو سراہا۔ سربراہ پاک فوج نے باکسر محمد وسیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں پاکستان کے نوجوان ملک کا نام روشن کرنے کے لئے محمد وسیم کی تقلید کریں۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 76%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Tuesday 26°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 25°C Thunderstorms
Friday 22°C / 29°C Mostly sunny
Saturday 22°C / 31°C Mostly sunny
Sunday 25°C / 32°C Thunderstorms
Monday 23°C / 31°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ