ہیڈلائنز


مریم نواز کے جواب کے بعد تحریک انصاف کی بولتی بند ہوگئی، طلال چوہدری

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت میں مریم نواز کے جواب کے بعد تحریک انصاف کی بولتی بند ہوگئی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں مریم نواز کے جواب کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی بولتی بند ہوگئی کیونکہ تحریک انصاف مریم نواز کو وزیراعظم کے زیر کفالت ثابت نہیں کرسکی اور اب کیس نوازشریف سے ہٹ کرشریف فیملی کے بچوں تک محدود ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ثابت کریں گے کہ مریم نواز بینیفشل اونر نہیں جب کہ آدھا کیس پی ٹی آئی کے اپنے وکلاء نے حل کردیا لہذا آئندہ 2 سے 3 سماعتوں میں کیس حل ہوجائے گا۔
Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 55%
Wind: SSW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ