ہیڈلائنز


اب آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ضرب قلم کی ضرورت ہے

Written by | روزنامہ بشارت

 وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی نے پاکستان کو مشکلات سے دوچار کیا اب آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ضرب قلم کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار میں سی پیک منصوبے سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے کارناموں کے پیچھے علم اور اہل علم کا نام ہے، اہل دانش خواب دیتے ہیں ان کی تعمیر کا جذبہ بھی، اس کی واضح مثال پاکستان ہے جس کا خواب اقبال نے دیکھا اور قائد اعظم نے اسے تعبیر دی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علم و ادب کا زوال قوموں کے زوال کا باعث بنتا ہے شعر و ادب کے چشمے خشک ہوجائیں تو فتنے جنم لیتے ہیں امن کے فروغ کے لئے اہل علم و دانش کا کلیدی کردار ہے دہشت گردی نے وطن عزیز کو مشکلات سے دوچار کیا جس کے سدباب کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا لیکن اب پاکستان کو امن و سکون کا گہوارہ بنانے کے لئے ضرب عضب کے ساتھ ضرب قلم کی ضرورت ہے۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والے محروم فنکاروں تک ہمیں خود پہنچنا ہوگا اور ان کی مدد کرنا ہوگی فنکاروں کی بہبود کے لئے پہلے بھی بہت سے اعلانات کرچکا ہوں اور قومی تاریخ و ادبی ورثے کے لئے مزید 50 کروڑ روپے دینے کو تیار ہوں فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

30°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 59%
Wind: NE at 11.27 km/h
Monday 25°C / 32°C Thunderstorms
Tuesday 26°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 25°C Thunderstorms
Friday 22°C / 29°C Mostly sunny
Saturday 22°C / 31°C Mostly sunny
Sunday 25°C / 32°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ