ہیڈلائنز


عمران خان نے ایک اوررازسے پردہ اٹھادیا...

Written by | روزنامہ بشارت

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے سچ بولا کہ انسان کرپشن کا پیسہ اپنے پاس نہیں رکھتا ،سچ بولنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،قطری شہزادے کو مشورہ ہے عدالت نہ آنا نہیں تو جیل جاؤ گے،(ن) لیگ کے موٹوگینگ طوطوں کی طرح جھوٹے پروپیگنڈے کرتے ہیں اس لئے میڈیا پر وضاحت کرنی پڑتی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز بنی گالہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آگیا ہے۔ پانامہ لیکس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے پر سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،گزشتہ 8مہینوں سے وفاقی وزراء اپنی وزارتوں کو چھوڑ کر نوازشریف کی کرپشن چھپا رہے ہیں اور روزانہ طوطوں کی طرح کہتے رہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے پاس ثبوت نہیں ہیں،ثبوت فراہم کرنا سیاسی جماعتوں کا کام نہیں ہے حکومتی تحقیقاتی اداروں کا کام ہے،کرپشن کی تحقیقات کرے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی کرپشن کے الزام میں تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور عدالتوں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں،کل عدالت میں ثابت ہوگا کہ مریم نواز نے فیئرفلیٹس کی بینی فیشل اونر ہے اور اصل کیس یہ ہے کہ نوازشریف نے کرپشن کا پیسہ باہر بھجوایا اور بچوں کا نام لگا دیا،ابھی تو یہ بتانا ہے کہ 34ملین ڈالر کہاں سے آئے بعد میں قطری شہزادہ بیچ میں چھلانگ مار کر آگیا جب قطری آتا ہے تو انہیں ایک اور جھوٹ بولنا پڑ جاتا ہے۔

موٹوگینگ کی جھوٹ بول بول کر شکلیں بدلنا شروع ہوگئی ہیں،میاں نوازشریف نے صرف ایک بار سچ بولا جب انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ انسان کرپشن کا پیسہ اپنے پاس نہیں رکھتا۔میاں صاحب نے اپنے خطاب میں سچ بولا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے کے نمائندے عمرچیمہ نے کہا ہے کہ یہ دستاویزات ٹھیک ہیں،اگر دستاویزات درست نہیں تو میاں صاحب آئی سی آئی جے پر کیس کیوں دائر نہیں کرتے۔اسحاق ڈار کے بیان حلفی کی مکمل تفصیلات موجود ہیں اور نیب ان کو بچا رہا ہے۔قطری شہزادے کو مشورہ ہے کہ اگر جیل سے بچنا چاہتا ہے تو عدالت نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف نے پیسہ بنک کے ذریعے بیرون ملک بھجوایا ہے تو کوئی جرم نہیں ہے مجھے پتہ ہے انہوں نے اپنے وکیل اس لئے تبدیل کئے ہیں کیونکہ نوازشریف کا کیس کمزور ہے۔روزانہ پریس کانفرنس اس لئے کرنی پڑتی ہے کیونکہ نوازلیگ کا موٹو گینگ جھوٹ بول کر روزانہ پروپیگنڈا کرتا ہے

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ