ہیڈلائنز


ملک کے مختلف حصوں میں تیسرے روز بھی بارش اور برفباری، سردی میں اضافہ

Written by | روزنامہ بشارت

ملک کے مختلف حصوں میں تیسرے روز بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری نے موسم مزید سرد بنا دیا ہے تیسرے روزبھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، دیر، چترال، سوات، بونیر اور شانگلہ کے پہاڑوں پر برف پڑرہی ہے جبکہ شہری علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہیں۔ سوات کے علاقے ملم جبہ میں 23 انچ، کالام میں 28 اور میاندم میں 6 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری نےموسم حسین بنا دیا ہے۔ لاڑکانہ اور قریبی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی پھوار برسی تو ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔ شدید برفباری اور بارشوں نے جہاں موسم خوشگوار بنایا وہیں دیرلوئر،شانگلہ ٹاپ، مالم جبہ اور کالام میں بارش اوربرفباری کے باعث آمدو رفت میں عوام کوشدید مشکلات کاسامنا ہے۔

Cloudy

15°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 62%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ