ہیڈلائنز


پاناما کیس میں عمران خان کی مفروضوں کی بنیاد پر کھڑی عمارت گر گئی، مریم اورنگزیب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پتا چل چکا ہے کہ انہوں نے صرف الزام لگایا تھا تاہم  آج ان کی مفروضوں پر کھڑی عمارت گرگئی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کنفیوژن پرسیاست کی جاسکتی ہے لیکن کیس نہیں جیتا جا سکتا، عمران خان کو پتا چل چکا ہے کہ انہوں نے صرف الزام لگایا تھا لہذا آج ان کی مفروضوں پر کھڑی عمارت گرگئی ہے، انہیں پتہ چل چکا ہے کہ  کنٹینر پر کی جانے والی باتوں سے کیس نہیں لڑا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت کے باہر الزام لگاتے ہیں لیکن جب بات عدالت میں ثبوت پیش کرنے کی ہو تو وہ ناکام ہوجاتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو دوسرا کام ڈھونڈنا چاہیے کیونکہ اب الزام تو 10 روز میں ختم ہونے والا ہے، عمران خان نے ساڑھے 3 سال کوئی کام نہیں کیا لیکن ہم نے سی پیک بنایا اور آپ نے صرف الزام لگایا۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 13°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 12°C / 19°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy
Sunday 10°C / 16°C Partly cloudy
Monday 13°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ