ہیڈلائنز


افتخار عارف فارسی زبان و ادب کے بورڈ آف گورنر کے رکن منتخب

Written by | روزنامہ بشارت

 اسلام آباد: معروف پاکستانی شاعر اور دانشور افتخار عارف ایران کی اکادمی برائے فارسی زبان و ادب کے بورڈ آف گورنر کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

معروف شاعر اور دانشور افتخار عارف کو ایران نے فارسی زبان وادب کے سب سے بڑے سرکاری ادارے میں بورڈ آف گورنر کا رکن منتخب کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی سفارتکاروں سمیت نمل یونیورسٹی کے ریکٹر بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے افتخار عارف کو تقرری کا مراسلہ بھی پیش کیا۔ افتخار عارف وہ پہلے غیرملکی ہیں جنہیں ایران میں فارسی زبان و ادب کے بورڈ میں بورڈ آف گورنر کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افتخارعارف نے عملی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان میں بحیثیت نیوز کاسٹر کیا جس کے کچھ عرصے بعد پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہوگئے اور ’’کسوٹی‘‘ نامی ذہنی آزمائشی پروگرام سے (عبیداللہ بیگ کے ہمراہ) مقبولیت حاصل کی۔ آپ دو مرتبہ مقتدرہ قومی زبان کے مسند نشین (چیئرمین) مقرر ہوئے جبکہ دریں اثناء اکادمی ادبیات پاکستان میں بھی اسی عہدے پر فائز رہے۔

 

Sunny

16°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 39%
Wind: SE at 6.44 km/h
Tuesday 9°C / 13°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 15°C Mostly sunny
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ