ہیڈلائنز


پانامہ کیس میں وزیراعظم نواز شریف اور انکے بچوں کے وکیل ایکبار پھر تبدیل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جاری پانامہ کیس کی سماعت کے لیے وزیراعظم اور ان کے بچوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے وکیل تبدیل کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ میں جاری پانامہ کیس کی سماعت کے لیے وزیراعظم اور ان کے بچوں نے وکیل تبدیل کرلیے ہیں، پانامہ کیس میں حسین نواز اور حسن نواز کے وکیل اکرم شیخ کی جگہ اب سلمان اکرم راجہ وکالت کریں گے جب کہ حسن نواز نے وکیل تبدیلی کی درخواست بھی جمع کرادی ہے۔وزیراعظم نواز شریف اور مریم صفدر نے بھی اپنے اپنے وکلا تبدیل کر لیے ہیں اور پانامہ کیس کی آئندہ سماعت پر وزیر اعظم کی جانب سے پانامہ کیس میں مخدوم علی خان جب کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی وکالت شاہد حامد کریں گے۔ اس کے علاوہ سلمان اسلم بٹ اب عدالت میں اسحاق ڈار کے وکیل کی حیثیت سے پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کا کیس سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ لڑ رہے تھے جب کہ وزیراعظم کے بچوں کی وکالت اکرم شیخ ایڈووکیٹ کر رہے تھے۔

Mostly cloudy

17°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 38%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 15°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ