ہیڈلائنز


ملک میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری، طویل خشک سردی ختم

Written by | روزنامہ بشارت

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے طویل خشک سردی کا خاتمہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، راولپنڈی اسلام آباد سمیت پوٹھو ہار ریجن اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے خشک سردی اور دھند کا خاتمہ کردیا ہے۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا ، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں علی الصبح بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر، سوات، گلیات اور مری میں برفباری نے جہاں موسم کو دلفریب بنا دیا ہے وہیں عوام کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں، چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد لواری ٹاپ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ گلگت بلتستان میں بھی کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتہ تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاسلسلہ جاری رہےگا۔ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں جب کہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پربارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 81%
Wind: NE at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ