ہیڈلائنز


چیف جسٹس کی جعلی تصویر جاری کرنیوالا تیسرا ملزم بھی گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر چیف جسٹس پاکستان کی جعلی تصویر جاری کرنے کے الزام میں اہم پیش رفت ، ایف آئی اے نے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ، دو ملزمان پہلے ہی ریمانڈ پر لیے جاچکے ہیں ۔ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کی جعلی تصویر کے معاملہ پر پیش رفت کرتے ہوئے تیسرے اور مرکزی ملزم عمران کو بھی گرفتار کرلیا ہے ، ملزم عمران ریسکیو 1122 کا ملازم ہے ۔ ایف آئی اے نے دو روز قبل کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عدنان اور ماجد کو بھی گرفتار کرکے سینئرسول جج عامر خلیل کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے ۔ 

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ