ہیڈلائنز


سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری عہدہ نہ لینے کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ نہیں لوں گا بھلائی کے کام سرکاری عہدوں کے بغیر بھی کئے جاسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لااینڈ جسٹس کمیشن کے نئے آفس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس انورظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی بھی سرکاری عہدہ نہیں لوں گا کیوں کہ عوام کی خدمت کے لئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہوتی صرف جذبہ ہونا لازمی ہے بھلائی کے کام سرکاری عہدوں کے بغیر بھی کئے جاسکتے ہیں۔سابق چیف جسٹس نے لا اینڈ جسٹس کے دورے کے دوران افسران کو ہدایت کی کہ غیر ضروری اے سی اور لائٹس نہ جلائیں بلکہ بجلی کی بچت کو اپنا شعار بنائیں۔واضح رہے کہ انور ظہیر جمالی 30 دسمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں جس کے بعد جسٹس میاں ثاقب نثار نئے چیف جسٹس آف پاکستان مقرر ہوئے ہیں۔

Clear

28°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: W at 11.27 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ