ہیڈلائنز


جسٹس ثاقب نثار نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر ممنون حسین نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف، چیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء و اراکین پارلیمنٹ سمیت مسلح افواج کے سربراہان اور سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔ صدر ممنون حسین نے جسٹس ثاقب نثار نے اردو میں حلف لیا۔واضح رہے کہ جسٹس انور ظہیر جمالی گزشتہ روز مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے جب کہ جسٹس ثاقب نثار جسٹس میاں ثاقب نثار 17 جنوری 2019 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ