ہیڈلائنز


پاکستان نے بھارتی مداخلت کے دستاویزی ثبوت کو حتمی شکل دے دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے تمام ترثبوت پر ڈوزیئر تشکیل دے دیا جسے جلد اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی مداخلت کے تمام تر ثبوت حاصل کرلیے ہیں اور اس پر ڈوزیئر تشکیل دے دیا ہے، ڈوزیئر میں سی پیک کی جاسوسی کرنے والی پاکستانی پانیوں میں بھارتی آبدوز کا بھی ذکر ہے اور بھارتی آبدوز کے وڈیو ثبوت بھی ہیں جب کہ کل بھوشن یادو کا اعترافی بیان اور متعلقہ دستاویزات بھی ڈوزیئرکا حصہ ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوزیئر مکمل کرکے نیویارک میں موجود پاکستانی مشن کو پہنچا دیا گیا، جنوری کے دوسرے ہفتے میں ڈوزئیر اقوام متحدہ میں دیے جانے کا امکان ہے جب کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سیکرٹری جنرل کو ڈوزیئردیں گی اور اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کے چارج سنبھالتے ہی ڈوزیئر پیش کیا جائے گا۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 31%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ