اسلام آباد میں سیشن جج کا گھریلو ملازمہ پر تشدد ثابت، مقدمہ درج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گھریلو ملازمہ طیبہ پر ایڈیشنل سیشن جج اور ان کی اہلیہ کی جانب سے تشدد ثابت ہوگیا ہے۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں ملازمت کرنے والی بچی طیبہ پر تشدد کے واضح ثبوت مل گئے ہیں۔ پمز اسپتال سے جاری ہونے والی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملازمہ طیبہ کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پمز اسپتال کے میڈیکو لیگل افسر نے انکشاف کیا ہے کہ بچی کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں ثابت ہوا کہ ملازمہ کے ہاتھ ، ناک ، ماتھے اور آنکھ پر زخم آئے ہیں جبکہ طیبہ کے ہاتھ پر جلنے کے نشانات بھی تازہ ہیں۔ رپورٹ جاری ہونے کے بعد جج اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب رجسٹرار ہائیکورٹ راجہ جواد حسن عباس کے روبرو ملزم ایڈیشنل سیشن جج ، ایس ایچ او تھاہ آئی نائن اور تفتیشی افسر پیش ہوئے۔ رجسٹرار ہائی کورٹ کے سامنے ایڈیشنل سیشن جج نے ویڈیو بیان قلمبند کرایا جس میں انہوں نے اپنے جرم سے انکار کردیا ہے۔


Read Basharat Online

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

21°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 52%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Sunny

26°C

لاہور

Sunny
Humidity: 45%
Wind: N at 17.70 km/h
Sunny

26°C

کراچی

Sunny
Humidity: 75%
Wind: SW at 28.97 km/h

Cannot get Quetta location id in module mod_sp_weather. Please also make sure that you have inserted city name.

Partly cloudy

21°C

پشاور

Partly cloudy
Humidity: 62%
Wind: NW at 6.44 km/h