ہیڈلائنز


انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کی رکنیت منسوخ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹو کی رکنیت منسوخ کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے بشیر احمد ہالیپوٹو کے خلاف شواہد طلب کئے جن سے ثابت ہوا کہ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نے چیرمین اور وائس چیرمین کے انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور ووٹرز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ ان تمام شواہد کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹو کی رکنیت منسوخ کردی۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مخالف امیدوار حسام مرزا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نے بلدیاتی انتخابات کے دوران اپنی جماعت کے اراکین کی مہم چلائی تھی۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ