ہیڈلائنز


’’34ممالک کا فوجی اتحاد‘‘

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی طیارہ بھجوایا گیا جس میں وہ شاہی مہمان کی حیثیت سے روانہ ہوئے۔ ان کے اعزاز میں سعودی عرب میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلامی فوج میں دفاعی مشیر کے طور پر تقرری کا امکان ہے ،وہ آج سعودی عرب کی دعوت پر طیارے میں شاہی مہمان بن کر سعودی عرب پہنچے ہیں۔سابقہ سپہ سالار کے اعزاز میں دارالحکومت ریاض میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سعودی حکمران خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔اخباری ذرائع کے مطابق اسلامی فوج میں ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کا ابتدائی کنٹریکٹ دو سال کا ہو گا۔واضح رہے کہ راحیل شریف کو سعودی عرب کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے بعد مشترکہ فوج کی سربراہی کی پیشکش ہوئی تھی۔ نجی اخبار کے مطابق سعودی عرب کی دعوت پر ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف لاہور سے سعودی عرب پہنچے۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ان کے سعودی حکومت کے اعلیٰ ترین افراد سے مذاکرات ہونگے اور وہ 34ممالک کی مشترکہ فوج میں بطوری دفاعی مشیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے جہاں انہیں نیٹو افواج کے سربراہ سے بھی کہیں زیادہ معاوضہ اور مراعات کی پیشکش کی خبریں ہیں۔واضح رہے کہ قرین قیاس یہ ہے کہ نیٹو سربرہ کی تنخواہ پاکستانی 50لاکھ کے قریب ہوتی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق اگر راحیل شریف ی عہدہ قبول کرلیتے ہیں تو ان کا یہ عہدہ 2سال کیلئے ہوگا ۔

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ