ہیڈلائنز


PK661کےبلیک باکس نے سارے راز کھول دیے

Written by | روزنامہ بشارت

 پی آئی اے کی بدقسمت پرواز پی کے 661 کے بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کو ڈی کو ڈ کرلیا گیا ہے‘ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خرابی طیارے کے انجن میں ہوئی‘ جس کے سبب حادثہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں بلیک باکس اور وائس ریکارڈ کو ڈی کوڈ کرکے اسے واپس اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ دورانِ پروازانجن میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے سبب پیش آیا ‘ پائلٹ نے پرواز کے دوران کنٹرول ٹاور کو خرابی سے آگاہ بھی کیا۔ بلیک باکس اور وائس ریکارڈر ڈی کوڈ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن کی تحقیقاتی کمیٹی اور طیارے کی انجن ساز کمپنی نے مفصل تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 حویلیاں کے نزدیک حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگئی تھی۔ طیارے میں کل 47 افراد موجود تھے جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں معروف نعت خواں جنید جمشید ‘ ان کی اہلیہ اور چترال کے شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ فرہاد بھی اس دارِ فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔ فرانس نے حادثے کے بعد پاکستان کو تحقیقات میں معاونت کی پیشکش کی تھی اور چار رکنی ٹیم پاکستان روانہ کی تھی جس نے جائے وقوعہ پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات کی تھیں۔ دوسری جانب بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کا معائنہ کرنے کے لیے اس کو فرانس بھی بھیجا گیا تھا۔ 

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 22°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ