ہیڈلائنز


محترمہ شہید بے نظیر بھٹو بہادر اور نڈر لیڈر تھیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز نے کہاہے کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو بہادر اور نڈر لیڈر تھیں انہوں نے جمہوریت کیلئے قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار ایاز صادق کا شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی 9ویں برسی کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہناتھاکہ میں شہید بی بی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،محترمہ نے جمہوریت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی اور زندگی میں بلا جھجک جمہوریت کی جدوجہدمیں قربانی دی ہے۔انہوں نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کو دوام بخشنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی اور تا زندگی جمہوریت کی جنگ لڑتی رہی ۔ سردار ایاز صادق نے شہید بینظیر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بی بی کا قتل پاکستان کی تاریخ کاایک سیا ہ باب ہے،شہید کے قاتلوں نے انہیں ڈرانے کیلئے ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنائے لیکن بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر آمر کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ وہ ایک بہادر لیڈر تھیں جنہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر بھٹو خاندان کی روایت کو برقرار رکھا ہے

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: W at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ