ہیڈلائنز


مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی سے رکنیت مستقل طور پر ختم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی سے مستقل طور پر رکنیت ختم کردی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی سے مفتی عبدالقوی کی رکنیت ختم کردی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مفتی قوی کی رکنیت 22 جون 2016 سے ختم کی گئی ہے اور اس کی وجہ مفتی قوی کی مقتول ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر ہیں۔نوٹی فکیشن کے  مطابق وزارت مذہبی امور نے مفتی عبدالقوی کو پاکستان مدرسہ بورڈ اور مذہبی امور سے متعلق خدمات کی انجام دہی سے بھی روک دیا ہے اور اس حوالے سے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مرحوم ماڈل قندیل بلوچ کےساتھ سیلفیاں آنے کے بعد مفتی قوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کے خلاف وزارت مذہبی امور نے تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی تھی، وزارت مذہبی امور نے مفتی عبدالقوی کو تحریری معافی مانگنے کی بھی پیشکش کی تھی لیکن مفتی قوی نے تحریری معافی مانگنے سے انکار کردیا تھا جبکہ ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے بعد انہیں ماڈل کے قتل کے حوالے سے پولیس نے تحقیقات میں بھی شامل کررکھا ہے۔

Clear

28°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: W at 11.27 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ