ہیڈلائنز


کراچی پورٹ پر آتشزدگی کی تحقیقات، نجی کمپنی ذمہ دار قرار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: کراچی پورٹ پر آتشزدگی مجرمانہ غفلت سے ہوئی، واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور اسے کل پیش کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے تھے، واقعے کی تحقیقات کیلیے ڈی جی کراچی پورٹ ٹرسٹ کی سربراہی میںکمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے تحقیقات مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹینکر سے فیول منتقل کرتے وقت غفلت کرنے کی وجہ سے دھماکا ہوا، حادثے کی ذمے دار فیول اسٹوریج کی سہولت دینے والی غیر سرکاری کمپنی ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے بتایا کہ حکومت نے کے پی ٹی واقعے کو سنجیدگی سے لیا ہے، انکوائری رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد ذمے دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Sunny

15°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: NW at 22.53 km/h
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ