ہیڈلائنز


پلی بارگین کیلئے مک مکا کا لفظ بھی کم ہے: فرحت بابر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد...سینیٹ کے اجلاس میں فرحت اللہ بابر نے مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص کی اربوں روپے کرپشن پر نیب نے دوارب میں پلی بار گین کیا، پلی بارگین کیلئے مک مکا کا لفظ بھی کم ہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں انہوں نے مزید کہا کہ ثابت ہو گیا کہ نیب بطور ادارہ ناکام ہو گیا ہے، نیب کرپشن روکنے کی بجائے اسے فروغ دے دہا ہے ۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے، مجھے تکلیف ہوئی ہے،معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو بھیج رہا ہوں۔

انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نیب قانون کی رضا کارانہ واپسی اور پلی بارگین سے متعلق شق 25 کا از سر نو جائزہ لے۔

Clear

14°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 42%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ