ہیڈلائنز


جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے نے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

 تحریک انصاف کے سربراہ کو سابق سپریم کورٹ کے جج کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے انتخابی دھاندلی سے متعلق ان پر بے بنیاد الزامات لگائے،

عمران خان نے جس وقت ان پر الزامات لگائے اس وقت وہ لندن میں تھے اس لئے وہ فوری طور پر انہیں نوٹس نہیں بھجوا سکے تاہم اب وہ وطن واپس آگئے ہیں اس لئے انہوں نے قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان نے 14 روز میں ان پر لگائے گئے الزامات پر غیر مشروط معافی نہ مانگی تو وہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 11 اگست کو سپریم کورٹ کے سابق جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرانے کے لئے انتخابات میں دھاندلی کارئی تھی جبکہ اس سے قبل سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بھی عمران خان کو ہتک عزت کے نوٹسز بھجوا چکے ہیں۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ